شیخ زاید سنٹر میں عالمی دن کی تقریب میں المحرصاوی: عربی زبان کی حفاظت کرنا امانت ہے۔

________________

عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے نائب صدر ڈاکٹر محمد حسین المحرصاوی نے کہا کہ عربی زبان کی حفاظت کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والے کے اجر کے برابر اجر ہے اور اس کی حفاظت کرنا ایک امانت ہے عربی زبان کا تحفظ دین اسلام کی حفاظت کے مترادف ہے۔ یہ بات ڈاکٹر المحرصاوی نے عجمیوں (غیر عرب )کو عربی سکھانے والے شیخ زید سنٹر میں منعقد ہونے والے سیمنار “عربی شاعری اور فنون کی زبان ہے” کے دوران اپنی تقریر میں کہی، الذکر سے مراد قرآن کریم ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے: ’’بے شک ہم نے ہی اس ذکر کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے‘‘۔ اور قرآن پاک اس وقت قرآن پاک ہوگا جب وہ عربی زبان میں ہوگا جسے اللہ تعالیٰ نے محفوظ کر رکھا ہے۔
المحرصاوی نے طلباء کی جانب سے جو کچھ پیش کیا اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “میں آج نہ تو سامعین کے طور پر آیا ہوں اور نہ ہی مقرر کے طور پر، بلکہ ہر اس چیز سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جو شیخ زید سنٹر فار عربی لینگویج ٹیچنگ کے بچے دکھا رہے ہیں، اور جو مختلف سیشن کے دوران انہوں نے آج پیش کیا ہے۔، انہوں نے یہ بھی کہا: اگر الفرازدق ہوتا تو وہ کہتا : “یہ میرے باپ دادا، ہیں اور اے جریر اگر ہم کسی محفلوں میں جمع ہوئےتو تو میرے لیے بھی ان جیسا کوئی لے آؤ… “ ، اور میں پورے فخر کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ “یہ میرے بیٹے ہیں، اور اے جریر اگر ہم کسی محفلوں میں جمع ہوئےتو تو میرے لیے بھی ان جیسا کوئی لے آؤ.! عجمیوں (غیر عرب )کو عربی سکھانے والے شیخ زید سنٹر نے عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا، جسے یونیسکو نے “عربی شاعری اور فنون کی زبان” کے نعرے کے تحت نامزد کیا تھا۔ جس ڈاکٹر محمد المحرصاوی، شیخ الازہر، گرینڈ امام ڈاکٹر احمد،الطیب کے مشیر برائے غیرملکی طلبہ اور تنظیم کے سیکریٹری جنرل جناب ڈاکٹر عبد الدائم نصیر، اور الشیخ زید سنٹر کے متعدد عہدیداران، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى