الازہر کے قیام کی 1084 ویں سالگرہ—- جامع مسجد الازہر مصر اور دنیا کے مختلف ممالک کے ہزاروں نمازیوں سے بھر گئی۔


_____________________

رمضان المبارک کی آٹھویں شب ہزاروں نمازیوں نے الازہر کے قیام کی 1084 ویں سالگرہ کے موقع پر اللہ کریم کی بارگاہ میں جھکتے ہوئے اور اسکے فضل و رضا کی تلاش میں عشاء اور تراویح کی نماز کیلیے شرکت کی، پورے مصر اور مختلف ممالک سے آئے ہوئے الازہر کے طالبعلم، رہائشی لوگ اور سیاحین نے شرکت کی، اس فریم ورک کے تحت رمضان کی فضا کو بحال کرنے اور روزہ داروں کی اس فضیلت والے مہینے کی زیادہ سے زیادہ خیرات و برکات سمیٹنے میں مدد میں جامع الازہر کی کاوشیں قابل ذکر ہیں اور شیخ الازہر الامام الاکبر استاذ ڈاکٹر أحمد طیب کی زیر سرپرستی جامع کا علمی اور دعوتی پروگرام قابل ذکر ہے۔
نمازیوں کی قیادت وکیل الازہر محترم ڈاکٹر محمد الضوینی، عرب لیگ میں سعودی عرب کے تاحیات سفیر محترم سفیر عبدالعزیز مطر ، جنرل سیکرٹری اسلامک ریسرچ اکیڈمی محترم ڈاکٹر نظیر عیاد، رکن اسلامک ریسرچ اکیڈمی محترم ڈاکٹر عبدالفتاح عواری، جامع الازہر میں علمی سرگرمیوں کے جنرل سپروائزر محترم ڈاکٹر عبدالمنعم فواد، ڈائریکٹر جنرل جامع الازہر ڈاکٹر ھانی عودۃ، وکیل قران ریویو کمیٹی محترم شیخ حسن عراقی اور الازہر کے علماء اور لیڈرشپ نے کی۔
اور مصر کے ملک کے مختلف گورنریٹس سے آئے ہوئے نمازیوں نے شرکت کرتے ہیں، جیسا کہ سو سے زائد ممالک سے آئے ہوئے غیر ملکی طالبعلم جامع مسجد میں حاضر ہوتے ہیں۔ جامع الازہر میں عشاء اور تراویح کی جماعت میں قراءات عشرہ کے ساتھ تلاوت کی جاتی ہے جسکی امامت الازہر الشریف کےانتہائی عمدہ قراء حضرات کرتے ہیں۔ جسے الازہر الشریف کا میڈیا سینٹر الازہر کے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس پر لائیو نشر کرتا ہے اور رمضان شریف کی تمام ایکٹیویٹیز کی میڈیا کوریج کرتا ہے

زر الذهاب إلى الأعلى