الازہر گریجوایٹس کے وفد کا انڈونیشیا میں انسداد دہشت گردی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے ایک وفد نے انڈونیشیا میں انسداد دہشت گردی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

تنظیم کے ڈائریکٹر بورڈ آف چیئرمین ڈاکٹر عباس شومان نے کہا کہ الازہر الشریف دنیا کا سب سے قدیم تعلیمی اور مذہبی ادارہ ہے، کیونکہ الازہر کے پاس بہت سے ادارے ہیں جن کا مقصد اعتدال اور وسطیت کو پھیلانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کہ عالمی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کو عزت گرینڈ امام شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے الازہرالشریف اور گریجویٹس کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے اور الازہر کے وسطیت اور اعتدال پر مبنی منہج کو پھیلانے میں ان کی مدد کےلئے قائم کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تنظیم میں بہت سے ایسے شعبے شامل ہیں جو اعتدال کو مستحکم کرنے اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے ہیں، یہ کیڈرز کو تربیت دینے اور اہل بنانے، انتہا پسند گروپوں کی طرف سے نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور بھرتی کرنے اور ان کی جانب اٹھائے جانے والے شکوک کا جواب دینے کے لیے ہمہ عقت پوری طرح تیار ہے۔،

تنظیم کے نائب صدر میجر جنرل وائل بخیت نے کہا کہ تنظیم “انتہا پسندانہ سوچ کی تردید” کی اشاعتوں کی ایک سیریز کے ذریعے انتہا پسندانہ نظریات کی تردید کے لیے کام کر رہی ہے، جو کہ الازہر کے سینئر علماء کے ایک ایلیٹ گروپ کی طرف سے تیار کی گئی ہے، تاکہ دہشت گرد گروہوں کی طرف سے پروان چڑھائے جانے والے شکوک و شبہات کا جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تنظیم ، کئی اشاعتوں کے ذریعے، بشمول: نور میگزین، اور اس کے شائع کردہ کارٹون سیریز کے ذریعے بچوں کو محفوظ رکھنے اور پولرائزیشن سے بچانے میں دلچسپی رکھتی ہے،

تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالدایم نصیر نے بتایا کی الازہر اور الازہرگریجویٹس کی تنظیم نیشنل اتھارٹی برائے انسدادِ دہشتگردی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا خیر مقدم کرتی ہے جس کا مقصد انتہا پسندانہ سوچ کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہ تنظیم الازہر یونیورسٹی کے زیر نگرانی “اونلائن اسلامی علوم کی تعلیم کے پروگرام” کا انتظام کرتی ہے، یہ پروگرام ان لوگوں کو اسلامی علوم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو الازہر الشریف میں براہ راست تعلیم حاصل کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، یہ پروگرام اعتدال پسند الازہری نصاب کے مطابق، اسلامی علوم کو پھیلانے کے لیے ایک اہم ترین پروگرام سمجھا جاتا ہے۔

انسداد دہشت گردی کمیشن برائے بین الاقوامی تعلقات کے نائب صدر، اینڈیکا کرسٹل یوڈانتو نے تصدیق کی کہ وہ الازہر اور تنظیم کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاکہ انتہا پسندانہ نظریات اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

یہ پروگرام ان لوگوں کو اسلامی علوم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو الازہر الشریف میں براہ راست تعلیم حاصل کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، یہ پروگرام اعتدال پسند الازہری نصاب کے مطابق، اسلامی علوم کو پھیلانے کے لیے ایک اہم ترین پروگرام سمجھا جاتا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى